Monday, January 24, 2011

میرے پیارے سے پالتو جانور

میری پیاری مانو بلی

روجر اور اس کے دوست

میرا چنکو میرے بغیر اداس ہو جاتا ہے۔

محمد تقی آپ کو اپنے پہلے بلاگ پر خوش آمدید کہتا ہے

السلام علیکم،
امید ہے آپ سب خیریت سے ہونگے۔ میں اپنی زندگی کے پہلے بلاگ پر آپ سب کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ یہاں بہتر ہوگا کہ میں آپ کو کچھ اپنے بارے میں بتا دوں تاکہ اجنبیت کم ہوسکے۔

میرا نام سید محمد تقی عباس رضوی ہے۔ میں کراچی کا رہنے والا ہوں۔ عمر اس وقت میری صرف بارہ [۱۲] سال ہے اور میں کلاس ہشتم کا طالب علم ہوں۔ کمپیوٹر کا شوق مجھ میں میرے والد سے منتقل ہوا ہے، وہ ایک بہت پرانے کمپیوٹر پروفیشنل ہیں، ان کو دیکھتے دیکھتے ہی مجھہ میں کمپیوٹر کو سیکھنے کا شوق پیدا ہوا اور انھوں نے ہی شروع سے مجھے کمپیوٹر سکھایا۔ 

مجھےاس کے علاوہ جنگلی جانوروں کے بارے میں جاننے کا بھی بہت شوق ہے، آپ آگے چل کر میرے اس بلاگ پر بہت سے جنگلی جانوروں کے بارے میں بھی مختلف معلومات دیکھہ سکیں گے، امید ہے آپ کو پسند آئے گا۔

میرے علاوہ میرے گھر میں میرے دو چھوٹے بھائی اور ایک چھوٹی بہن بھی کمپیوٹر استعمال کرتے ہیں، مگر ان کو فیس بک سے فرصت ملے تو وہ اور کچھہ کریں نا۔ 
 
خیر امید ہے آپ کو میرا تعارف پسند آیا ہوگا، ہو سکے گا تو اپنی تجاویز سے ضرور آگاہ کیجئے گا، مجھے آپ کی رہنمائی پا کر بہت خوشی ہوگی۔ 
مجھے اپنی دعاوّں میں یاد رکھئے گا۔ انشاءاللہ بہت جلد پھر ملاقات ہوگی۔ 

سید محمد تقی عباس